اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکو لیشن کے ذ ریعے سمری کی منظوری دی۔
سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر دی گئی ہے جب کہ کابینہ نے یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم درجے کا نہیں ہوگا۔
