Sunday, October 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر داخلہ پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنے پر برہم،ڈیٹا طلب کر لیا

وزیر داخلہ پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنے پر برہم،ڈیٹا طلب کر لیا

اسلام آباد (سب نیوز )وزیرداخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔وزیرداخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں اوور بلنگ کے ایشو کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ڈسکوز کے ڈیٹا کو چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 3 روز میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام شواہد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تمام شواہد کی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ محسن نقوی نے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نارتھ کو پشاور، لاہور ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد خود جا کر صورتحال کا جائزہ لینے اور ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ پروٹیکٹیڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔ ایک ایک شواہد کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

وزیرداخلہ کا بجلی کی اووربلنگ پر افسروں اور عملے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکمواضح رہے کہ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے اوور بلنگ پر بریفنگ دی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی نارتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔