Sunday, July 21, 2024
ہومپاکستانپاکستان ریلوے کا 22 مسافر ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا 22 مسافر ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان ریلوے نے 22مسافر ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق 22مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی، آوٹ سورس کی جانے والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس شامل ہیں۔کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد مسافر ٹرین بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے، مسافر ٹرینوں کی اوور سورسنگ کیلئے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے، خواہشمند افراد یکم اگست صبح 11 بجے تک درخواستیں دے سکیں گے۔ریلوے حکام کے مطابق اے کیٹیگری کی ٹرینوں کی سکیورٹی 5 ملین جبکہ بی کیٹیگری کی ٹرینوں کی سکیورٹی 2 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔