Tuesday, July 9, 2024
ہومپاکستانلگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔
عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ صف نے یہ بھی کہا کہ سیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، غیر سیاسی سوچ اور رویہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شبلی فراز نے کہا کہ پھر خانہ جنگی ہوگی، کیا یہ نو مئی دوبارہ کرنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ان کا پرانا مسئلہ ہے، وہی ان کے کفیل رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔