Tuesday, July 9, 2024
ہومپاکستانملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 1 اعشاریہ28فیصد بڑھ گئی

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 1 اعشاریہ28فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی ایک اعشاریہ 28فیصد بڑھ گئی جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23 اعشاریہ 59فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رواں ہفتے 5 اشیا سستی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔صرف ایک ہفتے میں ٹماٹر 70 اعشاریہ 77 فیصد مہنگے ہوگئے اور ملک میں ٹماٹر کی اوسط فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔