Tuesday, July 9, 2024
ہومپاکستانپولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد رفاقت تنولی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد رفاقت تنولی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)ٹریفک حادثے میں جاں بحق شکیل تنولی کے والد رفاقت تنولی رہائی کے بعد واپس نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر دھرنے میں پہنچ گئے ہیں۔ پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد رفاقت تنولی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
رفاقت تنولی سے ڈی آئی جی آپریشنز نے مذاکرات کیے۔ جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رفاقت تنولی نے کہا کہ ڈی آئی جی ہمارے دھرنے میں آئے ہیں، انہوں نے ہماری بات سنی اور ہم نے اپنے تحفظات بیان کیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی ڈی جی نے ہمارے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، انھوں نے 10 دن میں میرے بیٹے کی قاتلہ کو گرفتار کرنے کا کہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم دوبارہ ڈی چوک آئیں گے، ڈی ائی جی کی یقین دہانی پر ہم اپنا احتجاج ختم کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔