Monday, July 8, 2024
ہوماسلام آبادپی ٹی آئی جلسے کے کونیئر عامر مغل14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

پی ٹی آئی جلسے کے کونیئر عامر مغل14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد (آئی پی ایس)6 جولائی جلسے کے کونئیر عامر مسعود مغل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ۔

گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عامر مسعود مغل ڈی سی اسلام آباد کے آفس 6 جولائی جلسے کا این او سی لینے گئے تھےانہیں وہاں سےگرفتار کر لیا گیا۔
رہنماء پاکستان تحریک عامر مسعود مغل کے خلاف پولیس پے حملے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئ ۔

یجوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر عامرمسعود مغل نے اسلام آباد کی عوام اور ورکرز کے نام پیغام دیا کے 6 جولائی کا جلسہ کامیاب بنانے کیلئے بھرپور طور پر نکلیں،کپتان کا سپاہی ہوں مشکلات کا سامنا کروں گا ،کپتان کی رہائی تک جہدوجہد جاری رہے گی ۔

عامر مسعود مغل نے کہا کہ ان شاء اللہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہو گا، یہ جلسہ مہنگائی کے خلاف ہے عوام کے حقیقی ترجمان جیل میں قید تنہائی میں بیٹھے عمران خان کی رہائی کیلئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی ایم این اے 466 جولائی اسلام آباد ترنول کا جلسہ قیدی نمبر 804 عمران خان کے لیے ہے ،
عوام نے کسی صورت گھبرانا نہیں ہے میری ماؤں بہنوں بزرگوں نوجوانوں سب نے نکلنا ہے ۔
عامر مسعود مغل ریجنل صدر تحریک انصاف اسلام آبادعوام نےیہ ثابت کرنا ہے آپ فسطائیت سے نہیں ڈرتے ہیں آپ عمران خان کے ساتھ ہیں ان کے ہتکھڈوں سے نہیں گھبراتے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔