Monday, July 8, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد دھرنے میں تمام سیاسی جماعتوں کو ویلکم کریں گے،حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد دھرنے میں تمام سیاسی جماعتوں کو ویلکم کریں گے،حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد(سب نیوز ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری پوری توجہ پبلک ایشوز پر ہے، 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے رہے ہیں،دھرنے میں کسی بھی سیاسی جماعت کو ویلکم کریں گے، دھرنے میں پورے ملک سے لوگ شریک ہوں گے۔

سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، پورے ملک میں تاجر، کسان، طلبا، لیبر، بلڈرز اور ملازمین کے پاس پہنچ رہے ہیں، پچھلے سالوں کی نسبت 119 فیصد نوجوان بیرون ملک چلے گئے،ٹیکس در ٹیکس لگا دیا گیا ہے، ٹیکس کی سلیبز میں قوم کو جکڑ دیا گیا ہے، ہم نے قومی ایجنڈا تشکیل دیا ہے، ہر طبقے سے دھرنے میں شرکت کیلئے رابطہ کر رہے ہیں، مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے ،حکومت کی نالائقیوں سے2 ماہ میں ایل این جی کے شعبے میں 2 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،نوجوان مایوس ہر کر غلط کاموں میں پڑ رہے ہیں،77سال جن لوگوں نے ملک کو چلایا وہ ناکام ہو گئے ،سب کو اپنی اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا،متناسب نمائندگی کا نظام رائج کرنا ہوگا۔جاگیرداروں، اشرافیہ، بیوروکریسی اور سیاستدانوں پر ٹیکس کیوں نہیں لگے،قوم کے پاس صرف جماعت اسلامی چوائس ہے، دھرنے کیلئے پورا ایجنڈا تشکیل دے دیا ہے، ہم عوام کے حقوق کی جدوجہد کیلئے آگے بڑھیں گے،ٹیکس نیٹ کو بڑھانا چاہیے لیکن تاجروں کے مسائل کو بھی ایڈریس کرنا چاہیے،پیپلز پارٹی لمبے عرصے سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔