Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد( آئی پی ایس) اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ ٹریبونل نے جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں، حلقہ این اے 47 اور 48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشنز پر سماعت 8 جولائی کو ہوگی۔

الیکشن ٹریبونل نے طارق فضل چودھری اور راجہ خرم نواز کو 8 جولائی کو طلب کر لیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب شاہین اور علی بخاری نے پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔