Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزذولفقار علی بھٹو کے خلاف بیان:پی پی اور ایم کیو ایم آمنے سامنے

ذولفقار علی بھٹو کے خلاف بیان:پی پی اور ایم کیو ایم آمنے سامنے

کراچی (سب نیوز )سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔کراچی میں صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کوسیاست چمکانے کا شوق ہوگیا ہے، متحدہ آج یو سی لیول تک نظر نہیں آتی، خالد مقبول صدیقی نے شہید ذوالفقار بھٹو کیخلاف زہرانگیز گفتگو کی۔انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اس ملک کیلئے نہایت اہم رہے ہیں، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پی پی پی کو ہٹا دیں تو پیچھے کچھ نہیں بچتا، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت پر جھوٹے الزامات لگائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔