ہومپاکستانحکومت جس راستے سے آئی تھی اسی راستے سے جائے گی،شاہد خاقان عباسی

حکومت جس راستے سے آئی تھی اسی راستے سے جائے گی،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے کیس ان وزرا پر بننے چاہیے جنہوں نے انرجی کے شعبے کو تباہ کر دیا، ہمیں کیسوں کی فکر نہیں، پہلے بھی بھگتے آئندہ بھی بھگت لیں گے، حکومتی نالائقی کی وجہ سے کراچی کی پوری انڈسٹری بند ہے۔منگل کو شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو وزرا کی کرپشن نظر نہیں آتی ؟ وزارت توانائی سے 4 وزرا تبدیل کر دیئے گئے، وزیروں کو کام نہیں آتا، اربوں ڈالر کا نقصان کرچکے، کابینہ نے 2 مرتبہ ٹرمینل بند کرنے فیصلہ کیا مگر بند نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نالائقی کے باعث کراچی کی انڈسٹری بند ہے، 60 فیصد بجلی کے منصوبے نواز شریف کے لگائے ہوئے ہیں، 40 فیصد بجلی ایل این جی سے پیدا ہو رہی ہے، ایل این جی نہیں خریدیں گے تو بجلی بند ہو جائے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پاکستان کا کشمیر پر کیا موقف ہے پارلیمان میں بتایا جائے، کشمیر کے معاملے پر گو مگوں کی کیفیت نہیں ہونی چاہیے تھی، حکومت گری ہوئی ہے، اس کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، حکومت جس راستے سے آئی تھی اسی راستے سے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن چوری ہی کرنا ہیں تو پاکستان کو بہت خطرات ہیں، الیکشن چوری ہونگے تو ملک کو خطرہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔