Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزجب تک حامد خان سے جان نہیں چھڑائیں گے صحیح اپوزیشن نہیں کرسکتے، فواد چودھری

جب تک حامد خان سے جان نہیں چھڑائیں گے صحیح اپوزیشن نہیں کرسکتے، فواد چودھری

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھڑائیں گے صحیح اپوزیشن نہیں کرسکتے۔
لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت کے باہر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں حامد خان کے بیان پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن شروع ہونےسے پہلےمتنازع ہوگیا۔ حکومت جوقانون لانا چاہ رہی ہےاس سےعدلیہ تباہ ہوجائے گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حامد خان نے کہا تھا کہ فواد چودھری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔