Monday, July 8, 2024
ہومپاکستاننارووال: گرمی کی شدت اور مبینہ غفلت، پانی نہ ملنے پر نایاب نسل کا ہرن ہلاک

نارووال: گرمی کی شدت اور مبینہ غفلت، پانی نہ ملنے پر نایاب نسل کا ہرن ہلاک

نارووال:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جہاں انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے وہیں جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے فیض احمد پارک میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور پانی نہ ہونے سے نایاب نسل کا ہرن ہلاک ہوگیا، مردہ ہرن پانی کے خشک تالاب کے قریب سے ملا ہے جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف آفیسر بلدیہ کا کہنا ہے کے ہرن چند دنوں سے بیمار تھا جس وجہ سے ہلاکت ہوئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔