Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزسیمی فائنل میں پہنچنے پر افغانستان میں خوشی کی لہر، مولوی امیر متقی کا کپتان کو فون

سیمی فائنل میں پہنچنے پر افغانستان میں خوشی کی لہر، مولوی امیر متقی کا کپتان کو فون

کابل (آئی پی ایس )افغانستان کرکٹ ٹیم تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ افغان ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ افغانستان نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور سپر 8 مرحلے میں آسٹریلیا کو بھی شکست دی اور پھر بنگلادیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر افغانستان کے مختلف شہروں میں عوام گھروں سے نکل آئی اور ریلیاں نکال کر فتح کا جشن منایا۔شہریوں نے ٹیم کی جیت کی خوشی میں نا صرف آتش بازی کی بلکہ ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کرتے رہے۔دوسری جانب افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے بھی ٹیم کے کپتان راشد خان کو فون کیا۔ انہوں نے جیت پر قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی مزید کامیابی کیلئے دعائیں دی

، ساتھ ہی اپنے تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر کپتان راشد خان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کیلئے بھی پرعزم رہنے کا اظہار کیاکئی بار کی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر، افغانستان تاریخ رقم کرکے سیمی فائنل میں جا پہنچاخیال رہے کہ جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان سیمی فائنل 27 جون جمعرات کو صبح ساڑھے 5 بجے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔