Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزغیرملکی قرضہ جات اور سود کی ادائیگی کے لیے 15ہزار 277ارب روپے مختص

غیرملکی قرضہ جات اور سود کی ادائیگی کے لیے 15ہزار 277ارب روپے مختص

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے غیر ملکی قرضہ جات اور سود کی ادائیگی کے لیے 15ہزار 277ارب روپے کی رقم مختص کردی۔ قومی اسمبلی میں 34 ہزار 555ارب 57 کروڑ سے زائد مالیت کے غیرتصویبی لازمی اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئیں جس کے مطابق رواں سال ملکی قرضہ جات کی ادائیگی 19 ہزار 50 ارب سے زائد مختص کی گئی ہے

ملکی قرض پر سود کی ادائیگی کیلئے 8736ارب 39کروڑ سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق غیر ملکی قرضہ جات اور سود کی ادائیگی کے لیے 15ہزار 277ارب، گرانٹس اور متفرق اخراجات کیلئے 47ارب روپے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کیلئے 12ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔اسی طرح وفاقی حکومت کے بیرونی ترقیاتی قرضوں ایڈوانسز کیلئے 617ارب روپے، صدارتی عملے کے الاونسز کیلئے 2ارب سے زائد رقم، سپریم کورٹ کیلئے 4ارب چالیس کروڑ 17لاکھ۔، اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے 1ارب 87کروڑ، الیکشن کیلئے 9ارب 63 کروڑ، شعبہ قانون و انصاف کیلئے 38کروڑ 82لاکھ اور فارن مشنز کیلئے 50کروڑ روپے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔