Tuesday, July 9, 2024
ہومپاکستانگیس چوری کریک ڈاؤن: مزید 28 کنکشن منقطع، 7 لاکھ سے زائد جرمانے

گیس چوری کریک ڈاؤن: مزید 28 کنکشن منقطع، 7 لاکھ سے زائد جرمانے

اسلام آباد(آئی پی ایس)گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 28 گیس کنکشن منقطع، اور 7 لاکھ سے زائد کےجرمانےعائد کیے گئے ۔

(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کےخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 28 گیس کنکشن منقطع کردیےگئے. جبکہ 7 لاکھ سے زائد کے جرمانےعائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 06 گیس کنکشن منقطع کیے. ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 گیس کنکشن منقطع کیے. شیخو پورہ میں ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف 6 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ٹیم نے بہاولپور میں کمپریسرکے استعمال پر 08 گیس کنکشن منقطع کیے. فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف 15 ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔