Tuesday, July 9, 2024
ہومدنیاچینی صدر کی جا نب سے ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی کے موضوع پر زور

چینی صدر کی جا نب سے ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی کے موضوع پر زور

بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ چھینگ ہائی اور نینگ شیا کا دورہ کیا اور ان دو صوبوں کے لئے “ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی” کے موضوع پر زور دیا۔

صوبہ چھینگ ہائی میں نہ صرف چین کی سب سے بڑی نمکین پانی کی جھیل چھینگ ہائی جھیل واقع ہے،بلکہ یہاں چین کے تین اہم ترین دریاؤں کا منبع اور کوہ چھی لیئن واقع ہے، جو نہ صرف وافر ماحولیاتی وسائل کا خزانہ ہے ، بلکہ یہ ماحولیاتی سلامتی کا اہم محافظ بھی ہے۔ دریائے زرد کے علاوہ صوبہ نینگ شیا میں حہ لان ماؤنٹین بھی ہے جسے “فادر ماؤنٹین” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ چین میں ایک اہم قدرتی جغرافیائی حد بندی لائن اور شمال مغربی چین میں ماحولیاتی سلامتی کے ایک اہم محافظ کے طور پر ، حہ لان ماؤنٹین شمال مغربی چین اور شمالی چین کی ماحولیاتی سلامتی کی حفاظت کرتا ہے۔

شی جن پھنگ کے ان دو صوبوں کے دورے کا ایک اہم پس منظر یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس اگلے ماہ منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے معاملے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ صوبہ چھینگ ہائی کی آبادی میں اقلیتی قومیتوں کا تناسب تقریباً 50 فیصد ہے جبکہ صوبہ نینگ شیاچین میں حوئی مسلمان قومیت کا سب سے بڑی آبادی والا علاقہ ہے، جہاں مان قومیت، منگول قومیت اور زوانگ قومیت سمیت دیگر متعدد اقلیتی قومیتیں ایک ساتھ رہتی ہیں۔ چینی طرز کی جدیدکاری پوری چینی قوم کے لئے مشترکہ خوشحالی کی جدیدکاری ہے ، اور کسی بھی قومیت کو پیچھے نہیں چھوڑتی ہے۔ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کا دونوں صوبوں اور علاقوں کا معائنہ تمام اقلیتی قومیتوں کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پختہ اعتماد اور عزم کا مظہر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔