Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزآرمی چیف سے چینی وفد کی ملاقات، سی پیک پر پیشرفت کا جائزہ لیا

آرمی چیف سے چینی وفد کی ملاقات، سی پیک پر پیشرفت کا جائزہ لیا

راولپنڈی (سب نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چینی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا،آرمی چیف نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے منصوبے سی پیک کے کامیاب نفاذ کیلئے تعاون کا وعدہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔