اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا اور الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کردی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل حامد خان نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8 فروری انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست زیر التوا ہے، دھاندلی کے خلاف درخواست میں عوامی مفاد و بنیادی حقوق کا سوال اٹھایا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نیب کیس میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی استدعا کی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ دھاندلی الزامات پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو 25 جون کو سماعت کے لیے فکس کیا جائے۔
دھاندلی کے خلاف درخواست،عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔