Wednesday, January 28, 2026
ہومدنیابیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ شنگھائی کی درآمدات اور برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ شنگھائی کی درآمدات اور برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

بیجنگ:

شنگھائی کسٹمز نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں شنگھائی کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 1.75 ٹریلین یوآن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ مئی میں درآمدات و برآمدات 360.28 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جو سال بہ سال 3.6 فیصد اضافہ ہے اور درآمد و برآمد کا رجحان مسلسل بہتر ہوتا رہا۔

جمعہ کے روز
 کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطا بق پہلے پانچ ماہ میں “بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک کے ساتھ شنگھائی کی درآمدات اور برآمدات 616.49 ارب یوآن رہیں جو سال بہ سال 2.1 فیصد کا اضافہ ہے اور تجارت کا پیمانہ تاریخ کے اسی عرصے میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور دیگر برکس ممالک کے ساتھ درآمد و برآمد 167.62 ارب یوآن رہیں جو سال بہ سال 13 فیصد اضافہ ہے

۔ اسی عرصے کے دوران یورپی یونین، آسیان اور امریکہ کو

شنگھائی کی درآمدات اور برآمدات بالترتیب 319.52 ارب یوآن، 229.72 ارب یوآن اور 190.42 ارب یوآن تھیں، جو شہر کی مجموعی غیر ملکی تجارت کی قدر کا 42.3 فیصد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔