اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ہم عوامی خدمت کا مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئے ہیں سوہان کے مرکزی بازار کی سڑک کا کام مکمل ہونے سے علاقہ بدل چکا ہے ہم نے پوری سوہان یونین کونسل میں تاریخی کام کروائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سوہان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران کیا
انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کے مزے لوٹنے نہیں عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست کرتے ہیں یونین کونسل سوہان کے مرکزی بازار کی سڑک مکمل ہونے سے علاقے کی شکل بدل چکی ہے ہم نے یہاں صرف سڑک نہیں بنائی بلکہ روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات ختم کروائی گئیں اور سڑک کے درمیان سے گزرنے والی بجلی کی لائن بھی ٹھیک کروائی جس سے یہ سڑک اب موٹروے کا منظر پیش کر رہی ہے انہوں نے اس دوران اقبال ٹائون کے محلے چکی باغ میں بننے والے نالے کے کام کا بھی جائزہ لیا اور 15 جولائی تک کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے یونین کونسل سوہان کے سابق چیئرمین ملک عامر علی نے کہا کہ سوہان میں تاریخی ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور بہت سے مکمل ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مرکزی بازار کی سڑک اور اقبال ٹان کے نالے کی تعمیر یہاں کے مکینوں کے لیے علی اعوان کی طرف سے تحفہ ہے جس کے لیے ہم ان کے تہ دل سے مشکور ہیں۔
