Friday, January 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزبلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 21 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 21 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

کوئٹہ(سب نیوز )بلوچستان حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-2025 کا صوبائی بجٹ 21 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 21جون شام سات بجے متوقع ہے، جس میں صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیر وانی آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 جون کو اسمبلی اجلاس سے قبل صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس میں بجٹ کی مںظوری لی جائے گی۔ ادھر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، حاجی علی مدد جتک، سلیم کھوسہ، صوبائی وزیر راحیلہ حمید درانی، بخت کاکڑ، حاجی محمد خان لہڑی و دیگر سے ملاقات کی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کے لئے کوشاں ہیں، سولرائزیشن سے متعلق زیر التوا امور کو نمٹانے اور بجلی چوری کے تدارک کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔