Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کا افغانستان پر عالمی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان کا افغانستان پر عالمی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد(سب ینوز )پاکستان رواں ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام افغانستان پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی افغانستان پر عالمی کانفرنس 30 جون سے یکم جولائی تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہوگی۔ تیسری افغان کانفرنس میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی سمیت پاکستانی وفد ملک کی نمائندگی کرے گا کانفرنس میں افغان طالبان حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ افغانستان کے لئے دنیا بھر کے خصوصی نمئندگان شرکت کرینگے۔کانفرنس میں پرائیوئٹ سیکٹر کی ترقی میں شمولیت، منشیات کیخاتمے اور سلامتی کے معاملات پر مشاورت ہو گی۔ پاکستانی وفد دیگر ممالک کے وفود سے ملافاتیں کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔