Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزبلاول بھٹو کا بجٹ سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا بجٹ سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عید کی مبارکباد کیلئے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا تھا اور انہیں وزیراعظم ہا ئو س مدعو کیا تھا۔بلاول بھٹو وزیراعظم کی دعوت پر جلد ملاقات کریں گے۔ وہ وزیراعظم کو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول بھٹو وفاقی بجٹ کے بارے میں پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔