Friday, February 6, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی پی کا وفاقی بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ، بلاول کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس میں غور کیا جائے گا

پی پی کا وفاقی بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ، بلاول کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس میں غور کیا جائے گا

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاس میں ہورہا ہے۔ اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کا ابھی کوئی علم نہیں، حکومت کو ہمیں بتاناچاہیے تھا کہ کس قسم کا بجٹ لا رہے ہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت کریں گے۔

اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ اور سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بجٹ، سیاسی صورتحال اورعوامی مسائل پر بات چیت ہوگی۔خورشید شاہ نے وفاق کے مجوزہ بجٹ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کا ابھی کوئی علم نہیں، بجٹ کیسا ہے، ہم نہیں جانتے، تعلیم صحت کا بجٹ کیا ہے، نہیں جانتے آئی ایم ایف سے کیا معاملات طے ہوئے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ان کی ناکامیاں ہمارے بھی گلے پڑیں گی، ہمیں بتانا چاہیے بات چیت کرنی چاہیے تھی، اس سے قبل ہمیشہ اپوزیشن کو بھی بجٹ میں اعتماد میں لیا جاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پر بوجھ ہماری سیاست کیلئے اچھا نہیں ہوگا، ہمیں صرف بجٹ کے حوالے سے شکایت ہے، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ کو چلتے رہنا چاہیے، ن لیگ کا اخلاقی فرض ہیکہ پی پی کو اعتماد میں لے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بیک ڈور رابطوں کی سیاست نہیں کرتے، پی ٹی آئی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، ہم جو بھی کرتے ہیں عوام کے سامنے کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔