Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزشہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، بجٹ منظوری پر حمایت طلب کر لی

شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، بجٹ منظوری پر حمایت طلب کر لی

اسلام آباد(سب نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ منظوری سے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی سے مکمل حمایت طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور معاشی امور پر بھی غور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی بجٹ سے قبل آج شام کو پارلیمنٹ ہا ئو س میں سر جوڑ کر بیٹھے گی، پیپلز پارٹی اجلاس سے قبل صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔