اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ تشکیل دے دی۔10 رکنی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
کمیٹی میں فاروق ایچ نائیک، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، شبلی فراز، محسن عزیز، انوشہ رحمان، شاہ زیب درانی، فیصل واوڈا، سینیٹر احمد خان، سینیٹر منظور کاکڑ شامل ہیں۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ فنانس بل 25-2024 پر اپنی تجاویز دے گی۔