Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی،نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی،نوٹیفکیشن سب نیوز پر


اسلام آباد (کاشف رفیق)اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آپریشن کلین اپ جاری ہے، اسپیکر سردار ایازصادق نے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔
رواں ماہ نئے اسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر پوسٹوں کے لیے ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو منسوخ کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات تک قومی اسمبلی میں نئی بھرتیاں نہیں ہوں گی۔
ذرئع کے مطابق قومی اسمبلی میں بھرتیوں کے حوالے سے اخبارات میں اشتہار شائع کیے گئے تھے ،
ممکنہ طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی سیٹوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع ہونا تھا تاہم سب نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق 10جون کو ایک نوٹیفکیشن کیا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی میں ہونیوالی ممکنہ بھرتیوں کے پراسس کو ختم کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔