Saturday, December 27, 2025
ہومبریکنگ نیوزعدت میں نکاح کیس: بشری بی بی اور عمران خان کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

عدت میں نکاح کیس: بشری بی بی اور عمران خان کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (سب نیوز )بشری بی بی اور عمران خا ن کی درخواستیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔عدت میں نکاح کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پراعتراضات عائد کررکھے ہیں لیکن اب عمران خا ن اور ان کی اہلیہ کی دونوں درخواستوں پر سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گئی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ میں زیرالتوا سزا معطلی کی درخواست پرہائیکورٹ فیصلہ کرے، کیس واپس بھیج کرسیشن جج شاہ رخ ارجمند کومحفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے۔عمران خان نے درخواست کی ہے کہ کیس واپس بھیج کرسیشن جج شاہ رخ ارجمند کومحفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے، دوسری صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ خود اپیل سن کر فیصلہ کرے۔ بشری بی بی کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے جبکہ عمران خان کی درخواست سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔