Saturday, March 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسپیکر اسمبلی ان ایکشن ، غیر حاضر ملازمین کی بڑی تعداد کو نوٹس ،یسین سلیمی معطل ، 25 آفیسران کنٹریکٹ پر واپسی ، متعدد کی ترقیاں تنزلیوں میں تبدیل

اسپیکر اسمبلی ان ایکشن ، غیر حاضر ملازمین کی بڑی تعداد کو نوٹس ،یسین سلیمی معطل ، 25 آفیسران کنٹریکٹ پر واپسی ، متعدد کی ترقیاں تنزلیوں میں تبدیل


اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ایکشن کام دکھانے لگا، قومی اسمبلی کے غیر حاضر ملازمین کی بڑی تعداد سامنے آگئی جبکہ غیر رجسٹرڈ 90 ملازمین میں سے 45 نے بائیو میٹرک کے لیے درخواستیں دے دیں، رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین سے تحریری جواب طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کے ایکشن کے بعد قومی اسمبلی کے غیر حاضر ملازمین کی بڑی تعداد سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم میں 90 ملازمین رجسٹرڈ نہیں تھے، اسپیکر کی وارننگ کے بعد 45 ملازمین نے بائیو میٹرک رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کرادیں۔

درخواستیں دینے والے ملازمین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، 45 ملازمین ابھی تک غیر حاضر ہیں، جس پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے رجسٹر کرنے کی ہدایت کردی۔

بائیو میٹرک رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین سے تحریری جواب بھی مانگ لیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غیر رجسٹرڈ ملازمین کے خلاف شکایات پر کارروائی کی۔

اس کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن یسین سلیمی کو معطل کرکے چارج شیٹ ایشو کر دی گئی ہے ، پچیس کے قریب کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے آفیسران کو مستقل کیا گیا تھا انہیں بھی واپس کنٹریکٹ پر واپس کر دیا گیا ہے جبکہ آئی ٹی کے ملازمین کو پندرہ سکیل سے سترہ پر ترقی دی گئی تھی انہیں بھی واپس کر دیا گیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔