Sunday, September 8, 2024
ہومدنیافرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان

یورپی الیکشنز میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں ایمانویل میکرون نے کہا کہ ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو ہوں گے، دوسرا راؤنڈ 7 جولائی کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظر انداز نہیں کیے جا سکتے، یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی الیکشنز میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ صدر میکروں کی جماعت کو 15 فیصد اور سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انتخابی مہم میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کو مرکزی اشو بنایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔