Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزسرگودھا: عمر ایوب کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا

سرگودھا: عمر ایوب کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا


سرگودھا: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور بابر اعوان کو پنجاب کے ضلع سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اطراف موجود ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت میں جانے سے روکنا غیر آئینی ہے، پولیس عدالت پر فائرنگ کرنے والوں کو پکڑ نہیں سکتی ہمیں روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین نام کی کوئی چیز نہیں، ہر صورت عدالت جائیں گے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ایشوز ہیں، جس کی وجہ سے عدالت نہیں جانے دے رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔