Sunday, December 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزججز نے سیاسی کمنٹ دیے، انہیں چاہیے قانون کے تقاضے پورے کریں: ترجمان پی ٹی آئی

ججز نے سیاسی کمنٹ دیے، انہیں چاہیے قانون کے تقاضے پورے کریں: ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان ر ئو ف حسن نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عدالت میں ججز نے سیاسی کمنٹ دیے، ججز کو چاہیے قانون کے تقاضے پورے کریں اورفیصلہ دیں۔ رف حسن کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی اور تین سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ نہیں ہوں گے جنھوں نے مینڈیٹ چوری کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تویہ کبھی حکومت میں آہی نہیں سکتے تھے، ان کے پاس تجویز لیکر جائیں گے تویہ ان سیہی پوچھیں گیکہ کیاکریں تو کیوں نہ ہم خود ان سے ہی بات کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، کچھ ادارے قانون سے ماورا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی سماعت ست متعلق رف حسن کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز عدالت میں ججز نے سیاسی کمنٹ دیے، جس چیز کی بانی پی ٹی آئی پرپابندی ہے وہ یہ کیوں کررہے ہیں؟ ججز کو چاہیے قانون کے تقاضے پورے کریں اورفیصلہ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔