Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آبادپارک انکلیو میں بجلی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین سی ڈی اے

پارک انکلیو میں بجلی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پارک انکلیو فیز ٹو اور تھری میں بجلی کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ، ممبر فنانس اور ممبر انجینئرنگ آئیسکو حکام سے رابطہ کریں ۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پارک انکیلو کے لئے الگ گرڈ سٹیشن قائم کیا جائے، پارک انکیلو میں موجود ہسپتالوں، سکولوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے پلاٹ ضوابط کے مطابق الاٹمنٹ کے لئے پیش کئے جائیں،
پارک انکلیو کے گرین بیلٹس اور پارکوں کو خوبصورت بنایا جائے، پارک انکیلو ون میں بقایاجات جمع کروانے کی حتمی تاریخ 30 جون مقررہے ۔30 جون تک فیز ون کے بقایاجات جمع نہ کروانے والے الاٹیوں کے پلاٹ کینسل کردیئے جائیں گے، فیز ون کے کینسل کئے جانے والے پلاٹوں کو نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔