Tuesday, March 10, 2026
ہومبریکنگ نیوزان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن ،ایف بی آر کے انتخابات،نئی قیادت کا انتخاب ، وسیم حیات باجوہ صدر منتخب

ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن ،ایف بی آر کے انتخابات،نئی قیادت کا انتخاب ، وسیم حیات باجوہ صدر منتخب

اسلام آبا د(سب نیوز )ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا،جسے تنظیمی تاریخ کا اہم موڑ قراردیا جارہا ہے۔ ریفارمسٹ اورکامریڈ گروپ کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔اس موقع پر ایف بی آرگریڈ 20کے آفیسر وسیم حیات باجوہ 661ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے یوں وہ ایف بی آران لینڈ ریونیوسروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔وہ اس سے قبل ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہا ئو سنگ فانڈیشن، ایگزیکٹو ڈی جی نیا پاکستان اورممبر پلاننگ سی ڈی اے کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق وسیم حیات باجوہ 661 ووٹ کے ساتھ صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے۔ مقابلے میں نائب علی پٹھان اور نفیسہ ستی نائب صدور جبکہ علی صالح حیات کلیار سیکریٹری جنرل کے عہدے پر منتخب ہوئے ۔ اس کے علاوہ غلام مصطفی ڈوگر کو جوائنٹ سیکرٹری، سہیل انجم کوپریس سیکریٹری اور رفعت عزیز کو خزانچی کے عہدے ملے ۔نتائج کوتنظیمی اراکین کے نومنتخب قیادت پر اعتماد کا اظہارجانا جارہاہے ۔ اس موقع پر نئی ٹیم کے رہنماں کی جانب سے آئی آر ایس او اے کے مقاصد اوراپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے ساتھ آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔