Tuesday, March 10, 2026
ہومپاکستانبات ہوگی تو گھر کے مالک سے، مالی یا ٹھیلے والے سے نہیں، عارف علوی

بات ہوگی تو گھر کے مالک سے، مالی یا ٹھیلے والے سے نہیں، عارف علوی

فیصل آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دعوی کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ڈیل کی آفر کی گئی جسے انہوں نے مسترد کردیا، ڈیل کی آفر کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں کسی صورت ملک سے باہر نہیں جانگا، حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے پر لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، بات ہوگی تو گھر کے مالک سے ہوگی، مالی یا باہر کھڑے ٹھیلے والے سے نہیں ہوگی۔

فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے دعوی کیا کہ عمران خان کو کہہ رہے ہیں ڈیل کرو، ملک چھوڑ جاو لیکن انہوں نے کہا کچھ بھی ہوجائے ملک نہیں چھوڑوں گا۔ان کا کہنا تھاکہ اسٹیک ہولڈر سے بات کرنی ہے نان اسٹیک ہولڈر سے نہیں، غصہ، نفرت ختم کریں اور درگزر سے کام لیں، بانی پی ٹی آئی کے آزاد ہونے پر خطرے کا خوف نکال دیں، وہ کہہ چکے ہیں آزاد ہوکر درگزر سے کام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی بحال، مینڈیٹ واپس اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں، ہر ایک پر غداری کا لیبل لگادیتے ہیں، فیض احمد فیض کو بھی نہیں چھوڑا۔

عارف علوی کا کہنا تھاکہ مذاکرات کریں بالکل صحیح مشورہ ہے لیکن کس سے مذاکرات کریں؟ دھاندلی سے اقتدارمیں آنے والوں سے ؟ تو ان کو اتھارٹی تو دے دو، یہ جو فارم 47 والے ہیں یہ تو ٹھیلے والے بھی نہیں ہیں، ٹھیلے والوں کی بھی کوئی عزت ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فارم 47 والے تو 50 آدمیوں کے درمیان جانے کے لائق نہیں، بات ہوگی تو گھر کے مالک سے ہوگی، مالی یا باہر کھڑے ٹھیلے والے سے نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔