اسلام اباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ مجیب الرحمان سے متعلق ٹوئٹ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوپی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر اور ترجمان رف حسن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
گزشتہ روز بیرسٹرگوہر اور ترجمان رف حسن نے ایف آئی اے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا۔ آج درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں رہنماں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔جسٹس محسن اخترکیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسزکیخلاف تحریری حکم جاری کردیا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ رف حسن اور بیرسٹرگوہر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں اور ایف آئی اے دونوں کو نہ ہراساں کرے اور نہ ہی تادیبی کارروائی کرے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے یہ بھی حکم دیاکہ بیرسٹر گوہراوررف حسن ایف آئی اے پیش ہوکراپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ دوسری جانب بیرسٹر گوہر اوررف حسن ویڈیو شیئرکرنے سے متعلق تفتیش کیلئے ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔
