Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزر یلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، نجکاری نہیں کی جا رہی: ترجمان

ر یلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، نجکاری نہیں کی جا رہی: ترجمان

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ریلوے کی نجکاری کی خبروں کی تردید کردی۔ترجمان ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں کی جا رہی، وزارت ریلوے نے سی ای او ر یلوے کو نجکاری سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں لکھا ہے۔ترجمان ریلویکا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اس سال 85 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے میں سرمایہ کاری لانے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، بعض منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری رکھے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔