Thursday, May 14, 2026
ہومتازہ ترینپراپرٹی ٹیکس نا دہندہ بلڈنگز کیخلاف ڈائریکٹر ریونیو کا سخت کریک ڈاون جاری ، اقرا یونیورسٹی کا ایڈمنسٹریشن بلاک سربمہر

پراپرٹی ٹیکس نا دہندہ بلڈنگز کیخلاف ڈائریکٹر ریونیو کا سخت کریک ڈاون جاری ، اقرا یونیورسٹی کا ایڈمنسٹریشن بلاک سربمہر

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد رانا محمد وقاص انور کی ہدایات کی روشنی میں پراپرٹی ٹیکس نا دہندہ بلڈنگز کیخلاف ڈائریکٹر ریونیو کا سخت کریک ڈاون چوتھے روز بھی جاری رہا

اقرا یونیورسٹی سیکٹرایچ نائن کے ایڈمنسٹریشن بلاک کو 34اعشاریہ6ملین کے ڈیفالٹ پر سربمہر کر دیا گیا ،لیکن اکیڈمک بلاکس کو تعلیم کی غرض سے سیل نہیں کیا گیا تاکے طلبہ اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں ، 24 ویسٹ رضا نور پلازہ بلیو ایریا کو3اعشاریہ 9 ملین کے ڈیفالٹ پر سیل کر دیا گیا ۔

ڈائریکٹر ریونیو روزانہ کی بنیادوں پر سیلنگ آپریشن جاری رکھیں گیں اور تمام نادہندہ عمارتوں کو پیمنٹس نا کرنے کی پاداش میں سر بمہر کیا جائیگا ۔ چیئرمین محمد علی رندھاوا اور ایڈمنسٹریٹر رانا محمد وقاص نے عوام کو اپنے انٹرسٹ میں اتھارٹی کے بقایا جات فلفور ادا کرنے کی ایڈوائس کی ہے ، ورنہ سیلنگ کے بعد تادیبی کروائی آگے بڑھائی جاے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔