Saturday, March 28, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا

پاکستان کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مارچ تک مقامی قرض بڑھ کر 43 ہزار 432 ارب روپے ہو گیا، ملک پر قرضوں کا بوجھ ساڑھے 6 فیصد بڑھ کر 61 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، رواں مالی سال کے آغاز پر پاکستان پر مقامی قرضوں کا حجم 38 ہزار 809 ارب روپے تھا۔رواں مالی سال بیرونی قرضے 89 ارب روپے کم ہوکر 21ہزار 941 ارب روپے ہو گئے، حکومت کے ذمے بیرونی واجبات 6 فیصد بڑھ کر 3ہزار 284 ارب روپے پر پہنچ گئے۔آئی ایم ایف ڈیل سے مقامی و بیرونی قرضوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔