Saturday, March 28, 2026
ہومتازہ ترینبھارتی انتخابات، اترپردیش میں گرمی سے انتخابی عملے کے 33افراد ہلاک

بھارتی انتخابات، اترپردیش میں گرمی سے انتخابی عملے کے 33افراد ہلاک

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست اترپردیش میں ہفتے کوانتخابات کے آخری روز ہیٹ اسٹروک کے باعث انتخابی عملے کے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رنواکے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی گارڈ اور خاکروب شامل تھے، انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان کے ورثا کو 15 لاکھ بھارتی روپے دیے جائیں گے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز جھانسی میں درجہ حرارت 46 اعشاریہ9ڈگری تک پہنچا جبکہ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بالیا میں درجہ حرارت 61 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ملک میں ہیٹ اسٹروک سے مجموعی طور پر 58 افراد ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے علاوہ ریاست بہار میں ہفتے کے روز 10 افراد شدید گرم موسم کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ ریاست اڑیسہ میں بھی ہیٹ اسٹروک کے باعث کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔