Friday, March 27, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف 4جون کو چین کے دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم شہبازشریف 4جون کو چین کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم 4 جون کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف پہلے مرحلے میں چینی شہر شین زن پہنچیں گے، وزیراعظم کو دورے کے دوران معروف ٹیک کمپنیوں تک رسائی ملے گی، شین زن کو اقتصادی پاور ہاس کی حیثیت حاصل ہے، 2023 میں شین زن کی جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے زائد رہی۔

وزیراعظم چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں، چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔وزیراعظم کے دورہ سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔