Friday, March 27, 2026
ہومتازہ ترینرہنما پی ٹی آئی محمود الرشید کی طبیعت ناساز ،کوٹ لکھپت جیل سے سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا

رہنما پی ٹی آئی محمود الرشید کی طبیعت ناساز ،کوٹ لکھپت جیل سے سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمود الرشید کو پینڈکس کی درد کی شکایت تھی جس پر انہیں سروس ہسپتال لے جایا گیا ، سرجیکل ایمرجنسی کے ڈاکٹرز پی ٹی آئی رہنما کا طبی معائنہ کر رہے ہیں ، ڈاکٹرز کا کہناہے کہ محمود الرشید کی آج پینڈکس کی سرجری کی جائے گی جس کے باعث وہ ایک سے دو روز تک ہسپتال میں ہی رہیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔