Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہو گی ، سعودی سفیر

ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہو گی ، سعودی سفیر

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر قومی ٹیم کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ان شااللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقینا ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے،پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے بھی دعا گو ہوں۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سعودی سفیر نے ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام کہ انشااللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقینا ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں، آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔