Monday, July 8, 2024
ہومپاکستانجسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی

جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کیخلاف توہین عدالت کیس 3 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بنچ کل سماعت کرے گا، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بنچ میں شامل ہیں۔رجسٹرار آفس نے پہلے 6 جون اب کل (3جون) کے لئے کیس مقرر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 23 مئی کو لارجر بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی،عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔