Tuesday, July 9, 2024
ہومپاکستانملک بھر میں 15جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان

ملک بھر میں 15جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک بھر میں 15جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک دو دن کے وقفے کے بعد درجہ حرارت پھر بڑھنے کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 44، کراچی میں 42 ڈگری سینٹی کی گرمی محسوس کی جائے گی۔اس کے علاہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔

اس دوران ہونے والی آندھی یا بارش کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا جبکہ ایک ہفتے تک گرمی کی لپیٹ میں رہنے والے سندھ اضلاع کا درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک نیچے آگیا تاہم گرمی کا زور برقرار ہے۔ادھر گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔مزید برآں محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کا آغاز ہوگا جس کے سبب بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش کا اسپیل بھی درجہ حرارت میں کمی لائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔