Thursday, March 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزعدت میں نکاح کیس؛ سزا کیخلاف عمران خان کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

عدت میں نکاح کیس؛ سزا کیخلاف عمران خان کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد(آئی پی ایس)عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے، عدالت نے فیصلے کے لیے 29 مئی کی تاریخ مقرر کی تھی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس پرعدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔