Thursday, March 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزایچ ای سی کا بجٹ 65 سے کم ہو کر 25ارب ہوگیا، صوبوں کی جامعات کی فنڈنگ بند

ایچ ای سی کا بجٹ 65 سے کم ہو کر 25ارب ہوگیا، صوبوں کی جامعات کی فنڈنگ بند

اسلام آباد(آئی پی ایس)ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 سے 25 ارب ہوگیا جس کے باعث فنڈنگ صرف وفاقی جامعات تک محدود ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مالی سال 2024-25 کے ری کرنٹ بجٹ (متواتر بجٹ) میں بڑا کٹ لگا کر اسے 25ارب روپے کر دیا ہے اور اسے صرف وفاقی جامعات تک محدود کر دیا گیا ہے، اب وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن صوبوں کی جامعات کو فنڈنگ نہیں کرسکے گی اور صوبے اپنی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ نے ہائر ایجوکیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک کی 160 سے زائد سرکاری جامعات کے لیے 126 ارب کی درخواست کر رکھی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔