Thursday, March 12, 2026
ہومٹاپ سٹوریتربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق

کوئٹہ: تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ واشک کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 28افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، تاہم شدید زخمیوں کو جلد از جلد کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، تیز رفتار ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہوئی اور گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔
انتظامیہ کے مطابق لاشین سول اسپتال بسیمہ میں شناخت کے لیے رکھ دی گئی ہیں، حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس نجی کمپنی کی ہے۔
واضح رہے تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے، جن میں سے خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، 22 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔