Thursday, March 12, 2026
ہومٹاپ سٹورینواز شریف کی توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر درخواست بریت پر سماعت آج ہوگی

نواز شریف کی توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر درخواست بریت پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر درخواست بریت پر سماعت آج ہوگی۔

نوازشریف کی درخواست بریت پر احتساب عدالت میں سماعت منگل کو مقرر تھی لیکن سرکاری چھٹی ہونے کے باعث ان کی درخواست بریت پرسماعت نہ ہوسکی تھی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح درخواست بریت پر آج دلائل دیں گے۔

سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔